ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس ٹرینوں پر بھی اثر انداز، ملک بھر میں ٹرین آپریشن بند کرنے پر غور

کرونا وائرس ٹرینوں پر بھی اثر انداز، ملک بھر میں ٹرین آپریشن بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن محدود یا بند کرنے پر غور شروع کر دیا، ریلوے افسران نے وزارت ریلوے کو کرونا وائرس کے سدباب کے لیے ٹرین آپریشن محدود یا معطل کرنے کی سفارشات پیش کیں تاہم حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے سدباب کے لیے ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین آپریشن محدود کرنے یا بند کرنے کی سفارشات زیر غور ہیں، وزارت ریلوے کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینوں کی آکوپینسی طلب کر لی گئی، مسافروں کی تعداد اور حالات کے پیش نظر ٹرین آپریشن بند کرنے یا محدود کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ریلوے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے1لاکھ 36ہزار مسافر روزانہ ٹرین میں سفر کرتے ہیں۔

ملک بھر کے 200 ریلوے سٹیشنوں سے مسافر ٹرینوں میں سوار ہوتے اور اترتے ہیں، وسائل کی کمی کے باعث ریلوے حکام کو مسافروں کی سکیننگ میں دشواریوں کا سامنا ہےجبکہ ملک کے 5 بڑے ریلوے سٹیشنوں کی بجائے کسی بھی سٹیشن پر تھرمل گنز کی سہولت موجود نہیں۔ ملک کے سب سے بڑے لاہور ریلوے سٹیشن پر صرف 2 تھرمل گنز کی سہولت ہی موجود ہے اور ریلوے اعدادو شمار کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن پر روزانہ کی بنیاد پر 60مختلف ٹرینوں سے تقریبا80ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلی افسران نے بھی ٹرین آپریشن بند کرنے کی حمایت کردی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer