ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج میدان میں آگئی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج میدان میں آگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کوونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کی میڈیکل سہولیات وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایات دی ہیں۔
مسلح افواج وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو ہر طرح کی امداد دینے کو تیار ہیں،تمام فوجی اسپتالوں میں کورونا وائرس سےمتعلق فاسٹر ٹریک ہیلپ ڈیسک قائم کردیے،مرکزی ٹیسٹنگ لیبارٹری اے ایف آئی پی راولپنڈی میں قائم کردی گئی ہے، کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے اہم شہروں کےاسپتالوں میں لیباریٹریزقائم کردی گئی ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا تحفظ اورحفاظت ہماری اہم ترجیح ہے،تینوں مسلح افواج کی تمام طبی سہولتیں مکمل فعال ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer