2018 کا الیکشن ہارنے والے امیدوار مشکل میں پھنس گئے

2018 کا الیکشن ہارنے والے امیدوار مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) 2018 کا الیکشن ہارنے والے امیدوار مشکل میں پھنس گئے، انتخابی اخراجات کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر استغاثہ دائر کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوئزر حافظ محمد سلیم نے استغاثہ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں دائر کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 امیدواروں نے 2018 کے  عام انتخابات میں حلقہ 160،165،152،164سے الیکشن لڑا، با ر بار سمن بھجوانے کے باوجود انتخابی اخراجات کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے,امیدواروں میں عمران نوید، محمد سلیم، محمد حمزہ،ارشاد ڈوگر، رفاقت علی، بشیر احمد، شکیل پاشا، ممتاز ملک، شہباز غوث سمیت دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوئزر کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام امیدواروں کیخلاف الیکشن رولز کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے 25 امیدواروں کو اگلے ہفتے کے لیے سمن جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی، 2018ء کو منعقد ہوئے، پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 116 سیٹیں لے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 64 نشستوں پر محدود کیا اور پاکستان تحریک انصاف وفاق خیبر اور پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی، پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی حکمران جماعت ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer