ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار راشد محمود کا فلم بنانے کا اعلان

اداکار راشد محمود کا فلم بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار راشد محمود نے بھی فلم بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں بطور مصنف و ہدایتکار جلد فلم کا آغاز کریں گے۔

راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں،جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، راشد محمود چار جون 1949ء کو پیدا ہوئے، راشدمحمود  صرف دس برس کے تھے، جب ریڈیو  پاکستان سے وابستہ ہوئے, تعلیم کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ جاری رہا، 1971ء میں انہوں نے اسلامیہ کالج سےگریجویشن کی۔

راشد محمود نے ریڈیو، ٹی وی، فلم، تھیٹر الغرض ہر جگہ اپنا ہنر آزمایا،ٹی وی پران کا پہلا ڈرامہ شاہین تھا جس کی کامیابیوں نے راشد محمود کے کیریئر کوشاندار  بنادیا، اس تاریخی ڈرامے میں راشد محمود نے اسپین کے بادشاہ کنگ فرڈینینڈ کا کردار کیا، سینئر اداکار نے کئی فلموں میں بھی ادارکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اپنے طویل کرئیر میں انہوں نے کئی منفرد  کردار  کیے، جو  آج تک لوگوں کی یادداشت کا حصہ ہیں۔

پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اندرون شہر کی ایک کہانی لکھی ہے اور جلد ہی وہ اس فلم کا آغاز کریں گے۔

 راشد محمود کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کو ڈایریکٹ بھی خود کریں گے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer