الحمرا آرٹ سینٹر میں صوفی نائٹ کا اہتمام

الحمرا آرٹ سینٹر میں صوفی نائٹ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) ریڈ پاکستان کے زیراہتمام الحمرا آرٹ سینٹر میں صوفی نائٹ کا انعقاد ہوا، گلوکارہ صنم ماروی کی پرفارمنس نے خوب سماں باندھا۔

ریڈ پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام الحمرا آرٹ سینٹر کے نورجہاں آڈیٹوریم صوفی نائٹ سجی، جس میں پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال، ای ڈی الحمرا اطہر علی خان، چیئرمین گورننگ باڈی الحمرا توقیر ناصر، مصنف و ادیب امجد اسلام امجد اور ریڈ پاکستان کے عہدیداران نے شرکت کی۔

صنم ماروی نے صوفی کلام پیش کرکے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ صنم ماروی کو بہترین پرفارمنس پیش کرنے پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ صوفی نائٹس کے انعقاد سے جہاں براہ راست فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کو ملتی ہے وہیں تفریح بھی حاصل ہوتی ہے۔