ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، ایم کیو ایم کا بائیکاٹ

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

: سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ایوان میں نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث اجلاس کے ابتدائی لمحات میں کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بولنے کی اجازت دیتے ہیں، تاہم اپوزیشن نے احتجاج جاری رکھا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے بجٹ کو قبول نہیں کیا جا سکتا جس میں شہری سندھ کی مناسب نمائندگی موجود نہ ہو۔

احتجاج کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں نعرے بازی بھی کی اور بجٹ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

ایوان میں شور شرابے کے دوران اسپیکر اویس قادر شاہ نے اپوزیشن ارکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "آپ کی تصویریں اچھی آ گئی ہیں"، جس پر ایوان میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔

اپوزیشن کے احتجاج اور بائیکاٹ کے باعث وزیراعلیٰ سندھ اپنی بجٹ تقریر مقررہ وقت پر شروع نہ کر سکے، جبکہ ایوان میں سیاسی سرگرمیاں اور احتجاج جاری رہا۔