ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کے خدشہ

شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کے خدشہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کے خدشے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

قومی ادارۂ صحت   کی جانب سےمون سون کے دوران ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید بارشیں کے بعد کھڑا پانی ڈینگی اور ملیریا جب کہ آلودہ پانی ہیضہ اور ٹائیفائیڈ پھیلا سکتا ہے۔

آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے بھی جانی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیواروں، پرانی عمارتوں اور درختوں کے قریب پناہ لینے سے گریز کرنے، سیلابی پانی اور گرے ہوئے بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔

اس کے علاوہ مچھروں کے خاتمے کے لیے اسپرے مہمات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔