ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی 600روپے کلو، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

ایل پی جی 600روپے کلو، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42 )گوجرانوالہ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

 شہر بھر میں ایل پی جی 520 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے جبکہ دور دراز علاقوں اور دیہات میں یہ قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، اب ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے۔

 عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر قیمتوں کو کنٹرول کرے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer