ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ پولیس کا کریک ڈاؤن، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

رنگ روڈ پولیس کا کریک ڈاؤن، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:رنگ روڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے ایک جعلی افسر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سرکاری افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے جعلی شناختی کارڈز، سرکاری طرز کی نمبر پلیٹس اور ایک الیکٹرک شاک ڈیوائس برآمد کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم اپنی گاڑی پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹ اور بلیک پیپر استعمال کر کے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے ممکنہ ساتھیوں یا دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔