ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی صارفین پر بوجھ بڑھنے کا امکان، فی یونٹ 82 پیسے اضافے کی درخواست جمع

 بجلی صارفین پر بوجھ بڑھنے کا امکان، فی یونٹ 82 پیسے اضافے کی درخواست جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک بھر کے لیے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

 نیپرا  کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی  ہے۔

 نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی،  درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونےکی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

 سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ  مئی میں فی یونٹ بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی۔