ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل فوٹریس سٹیڈیم میں ہو گی

کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل فوٹریس سٹیڈیم میں ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ڈی جی ہیلتھ آفس اور فوٹریس سٹیڈیم میں اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے کی،کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل فوٹریس سٹیڈیم میں ہو گی، مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی ، 667نئی گاڑیاں مریم نوازکلینک آن ویلزبریگیڈمیں شامل ہوں گی
 اجلاس کی صدارت وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے کی ڈی جی ہیلتھ،سی ای اوہیلتھ،سائرہ افضل تارڑ،ڈی سی لاہور، سیکرٹری صحت و آبادی ،ایس پی کینٹ ، ایس پی ٹریفک سمیت دیگرافسروں نے بھی اجلاس میں  شرکت کی 
مریم نوازکلینک آن ویلزکےتوسیعی پروگرام کی افتتاحی تقریب کےانتظامات کاجائزہ لیا گیا ، کلینک آن ویلز کی افتتاحی تقریب کل فوٹریس سٹیڈیم میں ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی،وزیر صحت نے تقریب کے حوالے سے افسروں  کو گائیڈ لائن دیں،اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کرحتمی شکل دی گئی،توسیعی پروگرام سے667نئی گاڑیاں مریم نوازکلینک آن ویلزبریگیڈمیں شامل ہوں گی
وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ اب تک95لاکھ سےزائدافرادکوطبی سہولیات فراہم کرچکاہے،بجٹ میں ہیلتھ سیکٹرکوفنڈزکی فراہمی وزیراعلیٰ کی ترجیحات کی عکاس ہے،کلینک آن ویلزمیں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،گلی،محلےکی سطح پرعوام کوعلاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کلینک آن ویلزکےتوسیعی پروگرام سےصحت کی بہترسروسزمیسر آئیں گی،توسیعی پروگرام میں جنوبی پنجاب کی یوسیزمیں کلینک آن ویلزکی تعدادبڑھائی گئی ہے،نئی بریگیڈمیں ادویات کی حفاظت کیلئےمؤثراقدامات کیےگئےہیں،سروس ڈیلیوری بہتربنانےکیلئےکلینک آن ویلزکی سائٹس پرپیشگی اعلانات کرائےجائینگے،پیشگی اعلانات سےزیادہ افرادسہولت سےاستفادہ کرسکیں گے، کلینک آن ویلزحکومت پنجاب کاانقلابی قدم، غریب عوام کو صحت کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہمی کار ثواب ہے،محکمہ صحت و آبادی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب ہیلتھ ریفارمز کے خواب شرمندہ تعبیر کر رہا ہے۔