ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 سالہ لڑکی زپ لائن ٹوٹنے سے 30 فٹ نیچے آگری، ویڈیو وائرل

12 سالہ لڑکی زپ لائن ٹوٹنے سے 30 فٹ نیچے آگری، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارت میں کم عمر لڑکی زپ لائن کے مزے لیتے ہوئے 30 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ لڑکی اپنی چھٹیاں منانے اہلخانہ کے ہمراہ ہماچل پردیش کے سیاحتی مقام منانے  گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کم عمر لڑکی کا نام تریشا بجوے ہے جو زپ لائن سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اچانک سے رسی ٹوٹی اور وہ 30 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری جس کےبعد اسے فوری اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بچی کے والد پرفل بجوے نے بتایا کہ تریشا کو متعدد فریکچر آئے ہیں اور اس کی سرجری بھی کی گئی ہے جس کے بعد اب حالت میں بہتری آرہی ہے۔تریشا کے اہلخانہ نے زپ لائن آپریٹرز پر سنگین غفلت کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ بنیادی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ لڑکی کے اہلخانہ نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔