ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران : اٹک میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا  کی جانب سے ضلع بھر میں 15 روزہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت مویشیوں کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جو ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو 30 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران کسی بھی قسم کے اجتماعات یا ممنوعہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور لائیو اسٹاک حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور عوام میں بیماری سے متعلق آگاہی مہم چلائیں۔