ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل ملازمین کیلئے یونیفارم میں نرمی، کالی ٹی شرٹ کے استعمال کی اجازت

جیل ملازمین کیلئے یونیفارم میں نرمی، کالی ٹی شرٹ کے استعمال کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیلوں کے ملازمین کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانے کا فیصلہ، گرمی کے موسم کے دوران جیل کے یونیفارم کے عملے کی طرف سے ٹی شرٹس پہننے کا حکم۔

موسم گرما کے دوران صوبے بھر میں شدید گرمی اور مسلسل بلند درجہ حرارت کے پیش نظر ہر سال یکم اپریل سے 30 ستمبر تک پنجاب کی جیلوں کے یونیفارم عملے کے لیے کالی ٹی شرٹ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

مراسلہ کے مطابق سہولت کی اجازت صرف آپریشنل ڈیوٹی کے لیے دی گئی ہے تاکہ سخت موسمی حالات میں عملے کی صحت، راحت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

عدالتوں میں یا اس طرح کے کسی دوسرے فورم پر یا کسی رسمی / سرکاری مصروفیات میں شرکت کے دوران ٹی شرٹس نہیں پہنی جائیں گی۔

حکم نامے کو محکمے کی اطلاع کے تحت تمام فیلڈ فارمیشن تک پہنچا جائے، محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوادیا۔ 

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پراے آئی جی (اسٹیبلشمنٹ) جیل خانہ جات نے تمام افسران کو مراسلہ بھجوادیا۔