ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

کاہنہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کاہنہ کے علاقے نور پارک میں دوہرے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔ واردات کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی شواہد سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔