ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوئےآصل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

 بھوئےآصل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی سی ڈی ڈیفنس لاہور کی قصور کے علاقہ بھوئےآصل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،  خطرناک اشتہاری ملزم اشرف عرف لاہوری کو گرفتار کر لیا۔

سی سی ڈی ڈیفنس نے 4 سال قبل قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم اشرف عرف لاہوری کو گرفتار کر لیا، ملزم نے2021 میں تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقہ میں حیدرعلی نامی شہری کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ 

ملزم قتل کی واردات کے فورآ بعد روپوش ہو گیا تھا، سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ 

سی سی ڈی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشاں ہے، خطرناک ملزمان کے گرفتاری کے لیے پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہیں گے۔