ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی پریشانی دور

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی پریشانی دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گزشتہ 2 ہفتوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی کارکردگی رپورٹ جاری، وزیر اعلی پنجاب عوامی سہولیات کے لیے ہر دم کوشاں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری، صوبہ بھی میں 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، گزشتہ 2 ہفتوں میں1لاکھ 05 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

رواں ماہ 20 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی،گزشتہ 2 ہفتوں میں 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ 

41 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے۔ 

بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیےشہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں.