4 دن سے بجلی غائب، دکانداروں کا لیسکو کیخلاف احتجاج

4 دن سے بجلی غائب، دکانداروں کا لیسکو کیخلاف احتجاج
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مارکیٹ میں 4 روز سے بجلی نہ ہونے پر ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے دکاندارسڑکوں پر نکل آئے۔ لیسکو حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے۔

دکانداروں نے لیسکو حکام کیخلاف ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا 4 روز سے مارکیٹ کا ٹرانسفارمر خراب ہے۔ متعلقہ دفتر میں متعدد بار شکایت درج کروائی، مگر خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کیا جارہا،کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، صبح سے رات تک تمام وقت گرمی میں گزارنا پڑ رہا ہے۔

دکانداروں کاکہناہےاگرٹرانسفارمر فوری ٹھیک نہ کیا گیا تو لنک روڈ ٹریفک کے لیےبند کر کے احتجاج کریں گے۔
 

Bilal Arshad

Content Writer