ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا وائرس نےکہاں جنم لیا؟

  کورونا وائرس نےکہاں جنم لیا؟
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوروناوائرس کہاں سےشروع ہوا ؟ گتھی اب تک سلجھ نہ سکی، چین نےامریکا کوذمہ دارقراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس نےکہاں سے جنم لیا؟ چین اورامریکاکےدرمیان بیان بازی کاسلسلہ نہ تھم سکا، چین نےامریکاکووائرس کاذمہ دارقراردےدیا۔ مہلک امراض کےچینی ماہر رزینگ گوانگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات کے تعین کے لیے جاری تحقیقات کا مرکز امریکا ہونا چاہیے۔ زینگ گوانگ کےمطابق امریکا نےابتدائی مراحل میں ٹیسٹوں میں تاخیر کی جبکہ امریکا میں کئی بائیولوجیکل لیبارٹریاں بھی موجود ہیں۔
زینگ گوانگ کی جانب سے یہ بیان امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارہیلتھ کےرواں ہفتےجاری ہونےوالی رپورٹ کےبعدسامنے آیا ہے، رپورٹ کےمطابق امریکا کی پانچ ریاستوں میں کوروناکے سات کیسز کی شناخت دسمبرمیں کوروناکےپھیلاؤسےپہلےہوگئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer