کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

 کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل
کیپشن: Gully Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لےلیا۔والد کے مطابق ملزمان گراؤنڈ ساتھ ہونے کے باوجود گھر کے باہر کرکٹ کھیلتے تھے۔

 کرکٹ کھیلنے سے منع کرنا جرم بن گیا، کرکٹ سے روکنے پر شہری کو قتل کردیا گیا۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی کے رہائشی ریحان نے اپنے گھر کے باہر کرکٹ کھیلتے لڑکوں کو منع کیا تو جھگڑا ہوگیا، لڑکوں نے کرکٹ بند تو کردیا لیکن رات گئے آئے اور گھر سے نکال کر ریحان کو مارنا شروع کردیا۔
زخمی ریحان کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ چکا تھا ، والد کہتے ہیں کہ اوباش نوجوان تھے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ مقتول ریحان گھر  کی خواتین کی وجہ سے بھی باہر کھیلنے سے منع کرتا تھا۔ رشتے دار کے مطابق مقتول اسٹیشنری کا کام کرتا اور بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے تاکہ انصاف مل سکے، دوسری جانب پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو افراد زیرحراست ہیں باقی کی تلاش جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer