ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیولری گراؤنڈ :شہری کی گاڑی چوری،فوٹیج سامنے آ گئی

Fotage of car theft
کیپشن: Fotage of car theft
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)کیولری گراؤنڈ کے قریب سے شہری کی گاڑی چوری،فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات  کے مطابق  کیولری گراؤنڈ کے قریب سے شہری سرور کمال کی گاڑی چوری کی فوٹیج سامنے آ  گئی ہے۔چور پہلے گاڑی کی ریکی کرتا رہا اس کے بعد  گاڑی کا لاک کھولا اور لیکر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانے درخواست دی،مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی و چوری جرا ئم کی وارداتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی شاہدرہ  اور  گرین ٹاؤن کے علاقے میں اسی قسم کی وارداتیں ہوئی تھیں  شاہدرہ میں شہری  کی موٹرسائیکل چوری  کی فوٹیج سامنے  آ ئی تھی جبکہ گرین ٹاؤن میں چوروں نے محنت کشوں کے لوڈر رکشے چوری کر لئے تھے ،مین کالج روڈ گرین ٹاؤن سے سے تین چور بیک وقت باآسانی دو رکشوں کا صفایا کر گئےتھے۔