ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیکھوں تو سہی ?؟ڈی سی لاہور کیا کرنے لگے

deputy commissioner Lahore
کیپشن: deputy commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا علی پبلک ہائی سکول رحمان پورہ اچھرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں سمیت ایس او پیز کا جائزہ لیا۔
وحدت روڈ پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا علی پبلک ہائی سکول رحمان پورہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا³ جائزہ لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز مرزا غلام حیسن بھی ہمراہ موجود تھے۔ڈی سی لاہور کا سکول میں دی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر نے پرائیویٹ سکولز کی تعلیمی میدان میں کردار کو سراہا۔مدثر ریاض نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو سکول کیجانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ سکولوں میں کورونا ٹیسٹ روک دیئے گئے ہیں، 31 مئی کے بعد پنجاب کے کسی ایک سکول میں بھی اساتذہ و بچوں کے کرونا ٹیسٹ نہ ہوسکے جس کے باعث سکولوں میں  کورونا کیسسز کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر 31 مئی کو پنجاب بھر کے سکولوں کو نہم دہم کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ذرائع کیمطابق کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر سکولوں میں اساتذہ و طلباء کے کورونا ٹیسٹ نہیں کروائے جارہے جبکہ کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے بعد سکولوں میں ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جاتے تھے۔