ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے حاضری سے معافی کی درخواست دیدی

شہباز شریف نے حاضری سے معافی کی درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : مسلم لیگ ن کے صدر  میاں شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کامعاملہ ,میاں شہباز شریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حاضری معافی کے لئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں  مسلم لیگ ن کے صدر   میاں شہباز شریف کی حاضری معافی کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ شہباز شریف کیخلاف آمدن سےزائداثاثوں،منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ زیر سماعت ہے،
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں2رکنی بنچ درخواست ضمانت پرسماعت کریگا،عدالت نےنیب کوشہباز شریف کو آج تک گرفتار کرنےسےروک رکھاہے،عدالت نے نیب سےجواب بھی طلب کررکھاہے۔

خیال رہے عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتےہوئے  آج جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سترہ جون کو عبوری درخواست ضمانت میں عدالت کے روبروپیش ہوں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر کیس بنایا ہے۔نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کرسکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواترسے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔ نیب کے پاس زیرالتواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے ک اخدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ 

یاد رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کورونا مثبت آیا ہے،انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں آئسو لیٹ کررکھا ہے،ملک میں کورونا سے مزید 184 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2968 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 154335 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1149 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 731 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 89، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer