سبطین خان کی گرفتاری، نیب کا مزید افسران کے گرد گھیرا تنگ

سبطین خان کی گرفتاری، نیب کا مزید افسران کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا معاملہ، نیب لاہور نے کیس میں مزید سیاسی شخصیات سمیت بیوروکریسی کے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

نیب لاہور نے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں مزید سیاسی شخصیات سمیت بیوروکریسی کے افسران ست تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب جسٹس (ر) اعجاز نثار کو شامل تفتیش کرلیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری قانون پنجاب شیخ احمد فاروق سمیت دیگر شخصیات سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سبطین خان نے بطور وزیر 2007 میں پانچ سو میٹرک ٹن لوہا نکالنے کے غیر قانونی ٹھیکے دئیے تھے، سبطین خان سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں اُس وقت کی اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز شخصیات کو بھی طلب کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔