حکومت نے شہر کے اہم کالجز اور ایک یونیورسٹی کے بجٹ پر کٹ لگا دیا

حکومت نے شہر کے اہم کالجز اور ایک یونیورسٹی کے بجٹ پر کٹ لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)  حکومت کی کفایت شعاری کی زد میں تعلیمی ادارےبھی آگئے، حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 9 کالجزکے سالانہ بجٹ میں 22 کروڑ 45 لاکھ روپے کا کٹ لگادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی کفایت شعاری مہم میں تعلیمی اداروں کو بھی نہ چھوڑا ، حکومت نے شہر کے9اہم کالجز اور ایک یونیورسٹی کے بجٹ میں 22کروڑ روپے کی نمایاں کمی کردی ، بجٹ دستاویزات کے مطابق کوئین میری کالج لاہور کے سالانہ بجٹ میں 2 کروڑ 51 لاکھ ،کینرڈ کالج فار وومن کے سالانہ بجٹ میں 46لاکھ روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے سالانہ بجٹ میں 2 کروڑ 86لاکھ روپے،ایم اے او کالج کے بجٹ سے 1 کروڑ 97 لاکھ روپےاورگورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنزکےبجٹ سے 2 کروڑ 79 لاکھ کاکٹ لگایاگیاہے،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فار ویمن کے سالانہ بجٹ سے 2 کروڑ 45لاکھ روپے 93 ہزار روپے ، گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ کے سالانہ بجٹ سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کے سالانہ بجٹ سے 3 کروڑ82 لاکھ روپے نظرثانی شدہ بجٹ 18-2019سے کم مختص کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ کا سالانہ بجٹ18-2019  کےنظرثانی شدہ بجٹ سے3 کروڑ35 لاکھ روپےکم مختص کیاگیا ہے،مذکورہ تعلیمی اداروں کیلئےپچھلےمالی سال کےنظرثانی شدہ بجٹ کی نسبت نئےمالی سال میں کم مختص کیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer