ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشتاق چینی کے تہلکہ خیز انکشافات، ایک اورگواہ سامنے آگیا

مشتاق چینی کے تہلکہ خیز انکشافات، ایک اورگواہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے شوگر ملز کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلم بند کرا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے کونیب لاہورنےمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا،نیب ٹیم مشتاق چینی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی جہاں حمزہ شہباز کے فرنٹ مین اور اس کے بیٹےیاسر مشتاق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا،جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے مشتاق چینی کا بیان قلمبند کیا، مشتاق چینی اور اس کے بیٹے شوگر ملز کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کرایا۔

مشتاق چینی نےبتایا کہ2014میں شریف فیملی کی کمپنیزکےچیف فنانشل آفیسرسےملاقات ہوئی،عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنےہیں،میں نےانکارکیاکہ یہ میرےبس کی بات نہیں ہے،عثمان نےکہاہم صرف آپ کےاکاؤنٹ استعمال کرناچاہتےہیں،محمدعثمان نےکہا آپ کےبینک اکاؤنٹس سےٹی ٹی لگوانی ہے،میں نےپرانےتعلقات اورپیسہوائٹ ہونےکی لالچ سےاجازت دیدی۔

مشتاق چینی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کابیٹااوربھتیجا ہونےکےباعث میں انکارنہیں کرسکا،2014میں میرےاکاؤنٹ سے21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹی لگوائیں،رقم میرےاکاؤنٹ میں آتےہی سلمان شہبازکےنام سےچیک کاٹ دیتاتھا،سلمان شہبازکےنام سےچیک کاٹ کرمحمدعثمان کو دیتاتھا،2014میں پھر29کروڑ30لاکھ کی رقم پرٹی ٹی لگوائی گئی،جن لوگوں کےناموں سےٹی ٹی لگوائی گئی میں انکونہیں جانتا،محمدعثمان نےرقم کےبرابرچیکس مجھےکاٹ کردےدئیے۔
میں نےمتعلقہ کاغذات اوردستاویزات پراپنےدستخط کیے،50کروڑسےزائدکی رقم جعلی،فرضی اکاؤنٹس سےمیرےاکاؤنٹ میں منتقل ہوئی،سلمان شہبازکی وقارٹریڈنگ کمپنی طاہرنقوی کےنام سےبنائی گئی تھی، بعد ازاں نیب ٹیم مشتاق چینی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ضلع کچہری روانہ ہوگئی۔

واضح گزشتہ روز مشتاق چینی نے بیان دیا تھا کہ وہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کرتا رہا، شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں نے فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer