آئین کا آرٹیکل 62،63 سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح شہید ہوچکا ہے: طاہر القادری

آئین کا آرٹیکل 62،63 سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح شہید ہوچکا ہے: طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون میں تمام ملوث افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا، انکا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل  62,63سانحہ ماڈل ٹائون کی طرح شہید ہو چکا۔ ایک لانڈری ایسے گندے لوگوں کو صاف شفاف کرکے ایوانوں میں دوبارہ بھیج دیتی ہے۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے  شہداکی  یادگارپر پھولوں کی چادرچڑھائی اور میڈیا سے گفتگو میں سانحہ میں ملوث افسران کو ہٹانے اور سپریم کورٹ سے انصاف دلوانے کی اپیل کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کی سستی کا فائدہ مخالفین اٹھانے لگے

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ گندے سیاسی نظام کا نہ کبھی حصہ بنے ہیں اور نہ  کبھی بنیں گے۔ آئین کا آرٹیکل 62,63بھی شہید ہو چکا ہے ایک لانڈری انہیں صاف کرکے دوبارہ ایوانوں میں بھیجتی ہے۔

پڑھنا مت بھولئے:  عید پر پی ٹی آئی نے ن لیگ سے خوشیاں چھین لی

ڈاکٹر طاہر القادری نے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز سمیت تمام بیماروں کی صحت یابی کےلئے دعا بھی کی اور کہا کہ بیماروں کے ساتھ کچھ یتیم بھی ہیں، جو انصاف کےلئے بھٹک رہے ہیں۔