ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن فورس نے عید پر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے

ڈولفن فورس نے عید پر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: ڈولفن فورس کی کارروائی، عید پر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کر لیے، ملزمان اقبال ٹاؤن اور گلشن اقبال پارک کے اطراف میں کاروائیاں کر کے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کاروائی کے بعد گلشن اقبال پارک کے عقب سے گزر رہے تھےکہ ڈولفن فورس کو دیکھ کر لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل چھوڑکر پیدل فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ڈولفن اہلکاروں نے انہیں دھر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم، زیورات اور 2پستول برآمد کر لیے گئے۔ مزید کاروائی کے لیے تھانہ اقبال ٹاؤن منتقل کر دیا۔