مسلم لیگ ن کی قیادت پر جبر نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتا: خواجہ سعد رفیق

 مسلم لیگ ن کی قیادت پر جبر نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتا: خواجہ سعد رفیق


عمراسلم : سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سیاسی دفتر کیولری گراونڈ میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر نےشرکت کی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پانڈو سٹریٹ شبیہ ذوالجناح

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مقدمات یا جبر میاں نوازشریف کے ساتھیوں کا راستہ نہیں روک سکتے۔ قوم میاں نوازشریف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کو تاریکیوں میں لے کر جانا چاہتے ہیں انہیں شکست دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہرمذہب بات کی عزت کرنا سیکھاتا ہے: حسن عسکری

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا۔ اس موقع پرچودھری یاسین سوہل، میاں نصیر احمد، رمضان صدیق بھٹی،  چودھری سجاد احمد،  چودھری اکرم سوہل، ملک ٹیپو، فیضان اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔