ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول نہ دینے پر پمپ عملے اور شہریوں میں تصادم ، گارڈ کی فائرنگ سے چار نوجوان زخمی

پیٹرول نہ دینے پر پمپ عملے اور شہریوں میں تصادم ، گارڈ کی فائرنگ سے چار نوجوان زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چوہدری اختر ضیاء: چونیاں میں  پٹرول نہ دینے پر پمپ عملے اور شہریوں میں تصادم،پٹرول پمپ کے گارڈ کی فائرنگ سے تین نوجوان زخمی ہوگئے ۔ 
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔صادق نامی گارڈ سمیت 5افراد حراست میں لے لئے گئے
الہ آباد پٹرول کی مصنوعی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نہ ملنے پر شہریوں اور عملے میں کشیدگی پٹرول نہ دینے پر پٹرول پمپ کے گارڈ کی مبینہ فائرنگ چار نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں علی ملک رسول احمد یار اور علی شان شامل زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔