ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار؛ ایک کانسٹیبل شہید ، 6 اہلکار زخمی

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار؛ ایک کانسٹیبل شہید ، 6 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

 پولیس ذرائع  کے مطابق حادثہ چھانجل کراس کے قریب تیز موڑ کاٹتے ہوئے پولیس گاڑی کے کھائی میں گرنے سے پیش آیا،وزیراعظم آزاد کشمیر کا قافلہ خورشید آباد سے فارورڈ کہوٹہ جا رہا تھا،حادثے میں پولیس کانسٹیبل انصار اقبال شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے نتیجے میں 5 سے 6 پولیس اہلکار اور چند راہگیر بھی زخمی ہوئے، حادثے میں ایس ایچ او برکت راٹھور میں زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔