سٹی 42: گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ والد سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر الیاس، ان کی اہلیہ عابدہ اور بچے سوار تھے کہ راستے میں بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں 35 سالہ عابدہ اور 9 سالہ عنایہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 40 سالہ الیاس، 14 سالہ احمد اور 11 سالہ عبیہا زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔