اسرارخان: لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کار چوری کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں شہر بھر میں کار چوری کے 137 مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران کار چوری کی صرف 27 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جاری اعداد شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 8، رواں سال 2 وارداتیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 26، رواں سال 4، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 17، رواں سال 7 ، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 29، رواں سال 6 اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 12، رواں سال صرف ایک واردات رپورٹ ہوئی ہے۔
ریکارڈ میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 45، رواں سال 7 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں اور گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے باعث کار چوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔