ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کے نرخوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 126 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 29 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 108 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 168 روپے ریکارڈ کی گئی۔