ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراو؛ سیکورٹی گارڈ جاں بحق

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراو؛ سیکورٹی گارڈ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ ٹائیں کی حدود سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراو کیا گیا ۔ فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ  متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان  سردار تنویر الیاس کے مطابق سردار تنویر الیاس قافلے کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے راولاکوٹ جارہے تھے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس الیکشن مہم کے سلسلے میں دورہ کشمیر   پر نکلے تو  ٹائیں پل کراس کرنے کے بعد ایکشن کمیٹی نے راستے بند کر دیئے۔ قافلے کو باغ جانے سے روک دیا گیا 

 ایکشن کمیٹی کیجانب سے شدید پتھراؤ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے، سابق وزیر اعظم کا قافلہ باغ جانے پر بضد جبکہ ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے ان کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ ترجمان کے مطابقاستحکام پاکستان پارٹی کے قافلے پر ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے حملہ کیا،فائرنگ سے سردار تنویر الیاس کا ذاتی گارڈ زخمی ہوگیا، استحکام پاکستان پارٹی کا قافلہ ٹائیں کے مقام پر رکا ہوا ہے پولیس تعاون نہیں کررہی۔

 اسی واقعہ میں فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ  متعدد افراد زخمی ہو گئے۔  ذرائع کے مطابق پونچھ ڈویژن میں نامعلوم شرپسندوں نے قافلے پر حملہ کیا،سردار تنویر الیاس بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ رہے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاجبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔