ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان سے بچنے کی کوشش ناکام، ممنوعہ نمبر پلیٹ لگانے والا گرفتار

ای چالان سے بچنے کی کوشش ناکام، ممنوعہ نمبر پلیٹ لگانے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایک نوجوان کے خلاف تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ای چالان اور سکیورٹی اداروں کو چکما دینے کے لیے گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کے بجائے اس کی جگہ اپنا نام درج کر رکھا تھا، جو موٹر وہیکل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی، بوگس یا ممنوعہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس مہم کے دوران اب تک بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 103 موٹرسائیکلوں اور لگژری گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر 38 ہزار 450 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

 پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ سرکاری نمبر پلیٹس استعمال کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔