ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بری خبر, فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

بجلی صارفین کیلئے بری خبر, فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

درخواست کے مطابق جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا نے درخواست پر سماعت 29 جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔