ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں 9 سالہ طالبہ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات

اچھرہ میں 9 سالہ طالبہ کی خودکشی، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے علاقے اچھرہ میں چند روز قبل اکیڈمی کے واش روم میں خودکشی کرنے والی 9 سالہ طالبہ نعیمہ کی موت سے متعلق تحقیقات میں ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پولیس اور تفتیشی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نعیمہ مبینہ طور پر جیب خرچ کے لیے اضافی رقم کا مطالبہ کرتی تھی، جبکہ والدین کی معمولی ڈانٹ ڈپٹ کو بھی شدید طور پر محسوس کرتی تھی۔

 تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی انتہائی حساس طبیعت کی مالک تھی اور ابتدائی شواہد کے مطابق جیب خرچ اور ڈانٹ ڈپٹ اس افسوسناک واقعے کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نعیمہ نے چند روز قبل اکیڈمی کے واش روم میں خودکشی کی تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج مکمل تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔