عادیہ ناز:شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں نے گھروں میں مصنوعی سوئمنگ پول لگانے کا رجحان اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں بازاروں میں مختلف سائز کے پولز کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مارکیٹ میں اسمال سے لے کر جمبو سائز تک مصنوعی سوئمنگ پولز دستیاب ہیں، جن سے بچے اور بڑے یکساں طور پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر پارکس جانے کے مقابلے میں گھر میں مصنوعی سوئمنگ پول لگانا زیادہ سستا، آسان اور محفوظ متبادل ثابت ہو رہا ہے۔
دکانداروں کے مطابق شدید گرمی کے باعث روزانہ بڑی تعداد میں گاہک مصنوعی سوئمنگ پولز خریدنے کے لیے مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں۔