سٹی 42: کابل میں نائب آباد–خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دیں
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے عوام اور حکومتوں کو مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کی مبارکباد دیتا ہوں،یہ معاہدہ نائب آباد–خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک کے حوالے سے ہے یہ معاہدہ ازبکستان- افغانستان- پاکستان (UAP) ریلوے کوریڈور کے تحت کیا گیا ہےمیں ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف اور افغانستان کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے اس معاہدے پر بروقت دستخط کے لیے بھرپور حمایت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

ہم نے اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے دوران قریبی رابطہ اور مشاورت برقرار رکھیازبکستان- افغانستان- پاکستان ریلوے کوریڈور، علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے ذریعے پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑے گا۔
آج کے معاہدے پر دستخط دراصل سابقہ پی ڈی ایم حکومت کی قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں، جب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مجھے بطور وزیر خزانہ اس منصوبے پر برادر ممالک کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھیہم نے مل کر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی، یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے ترقی اور رابطے کا ذریعہ بنے گا
