ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مواصلات نے این ایچ اے کو 5میگا منصوبوں پر کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیر مواصلات نے این ایچ اے کو 5میگا منصوبوں پر کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر  مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کو  5 میگا منصوبوں پر کام تیز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ترجیحی منصوبہ جات پر اہم اجلاس ہوا۔ عبدالعلیم خان نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ان میگا پروجیکٹس میں ایم6، ایم10، کاغان، ناران سمیت بڑے منصوبے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی،کوئٹہ، چمن این25پر جلد کام شروع ہو جائے گا،این ایچ اے 150ارب روپے کے اپنے وسائل نئی شاہراہوں کی تعمیر پر لگائے گی، این ایچ اے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے۔

 وفاقی وزیر مواصلات نے گلگت بلتستان کے لئے تمام نئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

عبدالعلیم خان نے  کہا کہ چاروں صوبے اہمیت کے حامل ہیں، ترجیحات کے مطابق کام مکمل کریں گے، آئندہ کوئی موٹروے 6 لین سے کم تعمیر نہیں ہو گی،اس سال این 25 بلوچستا ن کیلئے 100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، دیگر منصوبوں پر  تیزی سے کام ہوگانئی موٹرویز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائیں گے۔90 فیصد مکمل منصوبوں کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے ، وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔

 اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، قصور روڈ کا رائے ونڈ سے کوئی تعلق نہیں۔این ایچ اے کو نیا فنانشل پلان اور مختلف منصوبوں کی فزیبلٹی بنانے کا ٹارگٹ دیدیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔