ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا آغاز، ملک بھر سے سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا آغاز، ملک بھر سے سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا آغاز ہوگیا، جس میں ملک بھر سے سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی ۔ 

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پاکستان کے 33 شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے۔ انٹرنشپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 سٹوڈنٹس پاکستان بھر سے حصہ لے رہے ہیں۔ سٹوڈنٹس کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں سے بھرپور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

اس موقع پر سٹوڈنٹس نے اپنے جذبات اور عزم کا بھرپور اظہار کیا ، کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں نوجوان نسل کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ سٹوڈنٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے اور مل کر مُلک کی خدمت کرنی چاہیئے۔ 

انٹرنشپ پروگرام کے دوران مُلک کی نامور شخصیات سٹوڈنٹس کو اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گی۔ تعلیمی ترقی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے طلباء کو اہم موضوعات سے روشناس کرایا جائے گا ۔ 

سمر انٹرنشپ پروگرام نوجوانوں کو نئی سوچ، نیا وژن اور عملی تربیت فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے، سمر انٹرنشپ پاک فوج کی جانب سے نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام ہے۔ 

سورس : آئی ایس پی آر