ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں  کو آسان شرائط پر قرض دینے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے  کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 12 ایکڑ سےکم زمین والےکسانوں کو زرعی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی کے لیے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔