ویب ڈیسک :امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی مگر مچھ کے منہ سے معجزاتی طور پر زندہ بچ کر نکل آئی۔
مگر مچھ کو دیکھ کر ہی اکثر لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں ، اور اگر مگر مچھ کسی انسان کو نگل لے تو اس کے منھ سے نکلنا تقریبا ناممکن ہوتا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمر ہینوٹ نامی 15 سالہ لڑکی فلوریڈا میں قائم پونڈ کریک (تالاب) میں تیراکی کیلئے گئی تھی جہاں اس پر ایک 10 فٹ لمبے مگر مچھ نے حملہ کردیا۔ایک انٹرویو میں لڑکی نے اپنی زندہ بچ جانے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ مگرمچھ نے میری ٹانگ پر حملہ کیا اور مجھے پانی کے اندر لے جا کر بری طرح جھنجھوڑنے لگا۔امریکی لڑکی کے مطابق اس وقت میں نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے مگرمچھ کے سر پر مکے برسانا شروع کردیے جس پر ایک بار تو مگر مچھ نےمجھے چھوڑ دیا لیکن اگلے ہی لمحے مجھ پر پھر دوبارہ حملہ کردیا۔
لڑکی نے مزید بتایا کہ جب مگر مچھ نے دوسری بار حملہ کیا تو میں نے دوبارہ سے خود کو بچانے کی کوشش کی، اسی دوران جیسے ہی مگر مچھ نے اپنی گرفت کو ہلکا کیا میں فوری موقع دیکھ کر بھاگ نکلی اور پانی سے باہر آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہے اور لوگ لڑکی کہ بہادری کو سراہتے ہوئے اس کی حاضر دماغی کی بھی تعریف کررہے ہیں ۔ کچھ افراد کا کہنا ہے مگر مچھ کے منہ سے باہر آنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی موت کے منہ سے باہر نکل آئے