ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے ملازم زخمی

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے ملازم زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے ایک 17 سالہ ملازم زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا جہاں کسی بات پر تکرار کے دوران موسیٰ مانیکا نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں علی بہادر نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔

 زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور موسیٰ مانیکا سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔