ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اپنی زمین اپنا گھر ‘‘سکیم، درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا

’’اپنی زمین اپنا گھر ‘‘سکیم، درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘پور ٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب ’’اپنی زمین،اپنا گھر ‘‘پورٹل پرمزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کرکے سکروٹنی کا عمل شروع کردیاگیاہے،اب تک  4 لاکھ 81  ہزاردرخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی سکروٹنی کے بعد صوبے کے 19اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ مفت دیئے جائیں گے۔
 ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘سکیم  کے تحت 4 لاکھ 81  ہزار سے زائد افراد درخواستیں جمع کروا چکے ہیں جن میں سے 3  لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پرپورا اتری ہیں۔

وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی،مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے خاندان پروگرام کے تحت 15 لاکھ تک بلاسود قرض سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔