ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،احتجاج کافیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،احتجاج کافیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی تحریک میں تیزی آ گئی۔پٹرول و چینی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں جماعت اسلامی بھی متحرک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امیرضیاالدین انصاری کی زیرصدارت جماعت اسلامی ضلع لاہور کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اورچینی کی قیمتوں میں اضافےکی شدیدمذمت کی گئی،جماعت اسلامی ذمہ داران نےپٹرول وچینی کی قیمتوں میں اضافےکومستردکر دیا۔
امیرجماعت اسلامی لاہورضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے 18جولائی کولاہوربھرمیں زونزکی سطح پر 30احتجاجی مظاہروں کااعلان کرتے ہوئے 20جولائی کولاہورکی سطح پربڑےاحتجاج کافیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال،نائب امراء جماعت اسلامی لاہورملک شاہد اسلم ،انجینئر اخلاق احمد ،خالد احمد بٹ ، وقاص احمد بٹ ، چوہدری محمد شوکت ،ڈپٹی سیکرٹریز عبدالعزیز عابد ، قیصرشریف ، شاہد نوید ملک ،جبران بٹ ، عامر نثا رخان ، مرزا شعیب یعقوب و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔