ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈیفینس خیابان بدر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیفینس خیابان بدر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ 

 ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان بدر میں 3 ڈکیت لوٹ مار کی واردات کرکے آرہے تھے۔ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے  تینوں کو  رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسد رضا  کا کہنا ہےکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ڈکیتوں نے خود کو بچانے کی کوشش کی اور بنگلے میں کھودگئے  ، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ دو موقعے سے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔  تینوں اسٹریٹ کرمنلز ہیں، جن کے قبضے ہیں سے 6 موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔