ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا، دس سال سے حکومت کرنے والی پارٹی صوبہ کی سیاست سے آوٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو شدید دھچکا  لگ گیا۔ گزشتہ دس سال سے  حکومت کرنے والی پارٹی اب صوبے کی سیاست سے ہی  آؤٹ ہو گئی۔ سابق وزیر دفاع اور پختونخواہ کے سابق وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور نئی پارٹی میں شامل ہونے والے بہت سے سابق ارکان پارلیمنٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 
 سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کےسربراہ مقرر ہو گئے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اورمتعدد سابق وزراء   سمیت درجنوں  ارکان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ   کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ نئی  پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد   اراکین اسمبلی شامل ہیں،  جبکہ مزید نمایاں سیاستدانوں کی اس نئی پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 
نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر   پی ٹی آئی   کےاندر  اختلافات اوراحتجاج  کی  صورت میں سامنے آ گیا۔
 نئی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنماء سابق وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
  عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو نہ صرف عوام بلکہ ان کی اپنی پارٹی کی قیادت نے بھی مسترد کردیا اور  سانحہ 9 مئی کے واقعات پر  ان محب وطن سیاست دانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔ 
 سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے علاوہ سابق وزراء ضیاء اللہ بنگش، اشتیاق ارمڑ اور  رکن صوبائی افتخار مشوانی بھی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا حصہ بن گئے۔
   پشاور سے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور  ڈی آئی خان سے سابق ارکان قومی اسمبلی یعقوب شیخ و آغاز اکرام گنڈاپور، ملاکنڈ سے پیر مصور شاہ اور مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالح محمد نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ 
  نئی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پشاور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات،  اورکزئی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید غازی غزن جمال، باجوڑ سے سابق صوبائی وزیر انورزیب خان، مانسہرہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین اور سوات سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محب اللہ خان شامل ہیں۔ 
 پارٹی کی دیگر اراکین میں ڈی آئی خان ڈویژن سے عرفان کنڈی اور رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن سے اورنگزیب اور مفتی عبید جبکہ  کوہاٹ ڈویژن سے  عتیق ہادی اور دیگر شامل ہیں۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق کئی دیگر سابق پارلیمنٹیرنز بھی جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔