وقاص احمد: غالب مارکیٹ کے علاقے میں ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا ، شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ظہور الٰہی روڈ گول چکر کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ 35 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ایدھی رضا کاروں نے پولیس کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔